کاروار :27/اکتوبر(ایس او نیوز) 12اور13نومبر کو منعقد ہونے والے روزگار میلے میں شرکت کے لئے جو طلبا عرضی داخل کئے ہیں ، انہیں تربیت دینے کے لئے 2نومبر کو مختلف تعلقہ جات میں اورینٹیشن پروگرام شروع کیا جائے گا۔
آن لائن کے ذریعے جو طلبا رجسٹریشن کئے تھے پہلے مرحلے کے طورپر کاروار میں ان کی تربیت کے لئے اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا جاچکاہے۔ دوسرے مرحلے میں ضلع کے مختلف تعلقہ جات میں طلبا کے لئے یہ پروگرام منعقد کیا جارہاہے۔ جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ سرسی اور سداپور میں 2نومبر کی صبح 9بجے سے ایم ای ایس کالج سرسی میں، یلاپور اور منڈگوڈ تعلقہ کے طلبا کے لئے دوپہر 2بجے سے وائی ٹی ایس ایس کالج میں پروگرام ہوگا۔ انکولہ میں 3نومبر کو تین گروہوں میں تقسیم کرتے ہوئے گوکھلے سنٹری کالج انکولہ میں ہوگا۔ پہلی بیچ صبح 9بجے سے ، دوسری 45-11سے اور تیسری بیچ دوپہر 3بجے سے حاضر ہوگی۔
بھٹکل میں 4نومبر کی صبح 15-9کو گروسدھیندراکالج بھٹکل میں طلبا کے لئے تربیتی پروگرام منعقد ہوگا۔ ہوناور تعلقہ میں دوپہر 01-45کو ایس ڈی ایم کالج ہوناور میں ہوگا۔ کمٹہ تعلقہ میں 5نومبر کو شری ودیا دھیراج پالی ٹکنیک کالج میں دو بیچ بنا کر تربیت دی جائے گی۔ ہلیال تعلقہ میں 6نومبر کی صبح وی آر ڈی آئی ٹی انجنئیرنگ کالج ہلیال ، جوئیڈا میں 6نومبر کو سرکاری پالی ٹکنیک کالج جوئیڈا اور کاروار میں 4نومبر کو ضلع رنگ مندر میں ہوگا۔ روزگار میلے میں 150سے زائد کمپنیاں شریک ہورہی ہیں، ابھی تک 11500 طلبا نے اپنا نام رجسٹریشن کیا ہے۔ آن لائن رجسٹرکردہ طلبا کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی گئی ہے۔ جنہیں ایس ایم ایس نہیں ملاہے ایسے طلبا راست طورپر اپنے متعلقہ تعلقہ میں طئے کردہ تاریخ اور مقام پر متعینہ وقت پر شریک ہونے کی ڈی سی نے اپیل کی ہے۔